اے ڈی سی کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

 اے ڈی سی کا ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں سے براہِ راست ملاقات ،خریت دریافت کی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) راولپنڈی عبدالرحمن خان نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، بشمول بچوں کے وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کی دیکھ بھال، طبی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود ضروری طبی سہولیات، ہنگامی انتظامات اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں سے براہِ راست ملاقات اور گفتگو کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں ان سے براہِ راست رائے حاصل کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر دریافت کیا کہ آیا مریضوں کو مطلوبہ طبی سہولیات اور تجویز کردہ ادویات بروقت فراہم کی جا رہی ہیں یا نہیں اور آیا انہیں علاج یا دیگر ضروری سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا تو نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...