ریسکیو 1122 مری اور ٹی ڈی سی پی کے اشتراک سے مشترکہ ریسکیو و ہنگامی مشقیں

 ریسکیو 1122 مری اور ٹی ڈی سی پی کے  اشتراک سے مشترکہ ریسکیو و ہنگامی مشقیں

راولپنڈی (اے پی پی)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری اور ٹی ڈی سی پی کے اشتراک سے نیو مری پتریاٹہ میں مشترکہ ریسکیو و ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی ڈی جی ایم نارتھ مری معظم نذیر اور۔۔۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری انجینئر کامران رشید نے کی۔مشقوں کے دوران فرسٹ ایڈ، سی پی آر، طبی ہنگامی صورتحال، فائر فائٹنگ اور چیئر لفٹ ایمرجنسی سے نمٹنے کے عملی طریقہ کار کا مظاہرہ کیا گیا۔مشقوں کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی رابطے ، اشتراک اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید مثر بنانا اور ریزورٹ پر آنے والے سیاحوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور موثر امداد کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...