گلبرگ بی، تجاوزات کیخلاف آپریشن، متعدد پختہ اور غیرقانونی تعمیرات مسمار، سامان ضبط
بھاری مشینری کی مدد سے کارروائی کی گئی ، دوبارہ تجاوزات قائم کر نے والوں کیخلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں ، ذمہ دار افراد کیخلاف بھی محکمانہ ایکشن ہو گا:حکام
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے گلبرگ بی کی گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے بھاری مشینری کی مدد سے متعدد پختہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔اور سامان ضبط کر لیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے اسٹیٹ آفیسر فاران ہاشمی، انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم انصاری اور دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی میں حصہ لیا، میونسپل کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس، اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر اکرم شہزاد اور عملہ واگزاری کے ہمراہ آپریشن میں شریک تھی۔گلبرگ بی کی مختلف گلیوں اور بازاروں میں قائم پختہ تھڑے ، ریمپس، جنگلے ، گلیوں میں بنائے گئے گاڑیوں کے گیراجز اور دیگر ناجائز تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے راستے کلیئر کردیئے گئے ۔ کارروائی کا مقصد عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرکے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر اور بلا رکاوٹ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ افسروں نے واضح کیا سڑکوں اور دیگر سرکاری اراضی پر کسی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments