سائبر سکیورٹی معلومات کی کمی ،20فیصد پاکستانی ملازمین غلطی کرتے
الرٹس، پیغامات اور سکرین پر موجود غیر ضروری مواد سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے ، کیسپرسکی سروے
اسلام آباد(نامہ نگار)کیسپرسکی کے تازہ ترین سروے کام کی جگہ پر سائبر سکیورٹی،ملازمین کا علم اور رویہ کے مطابق پاکستان میں سروے میں شامل 18.5 فیصد ملازمین نے تصدیق کی کہ انہوں نے سائبر سکیورٹی سے متعلق معلومات کی کمی کے باعث آئی ٹی سے متعلق غلطیاں کیں۔مسلسل موصول ہونے والے الرٹس، پیغامات اور اسکرین پر موجود غیر ضروری مواد ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے ، یہ سروے مشرق وسطیٰ، ترکیہ اور افریقہ اور پاکستان کے ملازمین کے درمیان کیا گیا۔ آئی ٹی سے متعلق غلطیوں کی دیگر وجوہات میں 20.5فیصد جلد بازی، 15فیصد غفلت یا عدم توجہی، 16 فیصد یا ذہنی دباؤ، اور 16 فیصد بہت زیادہ نوٹیفکیشنز وجوہات شامل ہیں۔ مسلسل موصول ہونے والے الرٹس، پیغامات اور سکرین پر موجود غیر ضروری مواد ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے ، جو مہنگی آئی ٹی غلطیوں، سوشل انجینئرنگ حملوں کو نظر انداز کرنے اور حتیٰ کہ سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزیوں کا سبب بن سکتا ہے ۔سروے میں ملازمین کی ڈیجیٹل ورک اسپیس کی عادات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 37 فیصد جواب دہندگان نے بتایا کہ ان کے ڈیسک ٹاپ پر 10 سے 20 آئیکونز موجود ہوتے ہیں، جبکہ 36.5 فیصد نے اعتراف کیا کہ ان کے ڈیسک ٹاپ پر اس سے بھی زیادہ آئیکنز ہوتے ہیں، جو بعض اوقات سکرین کے نصف سے لے کر پوری اسکرین تک پھیلے ہوتے ہیں۔ اسی طرح 30 فیصد جواب دہندگان اپنے براؤزر میں کسی بھی وقت 10 سے زیادہ ٹیبز کھلے رکھتے ہیں۔ 58.5 فیصد جواب دہندگان غیر ضروری فائلیں مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ حذف کرتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments