روات میں پولیس مقابلہ،بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا رکن زخمی حالت میں گرفتار

  روات میں پولیس مقابلہ،بین الاضلاعی  ڈکیت گینگ کا رکن زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی)تھانہ روات کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔۔ ۔

، جوابی کارروائی کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا ایک رکن زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے ، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو قبل ازیں ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے ۔ پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...