ویمن چیمبر آف کامرس گجرات کی رنگارنگ جشن آزادی تقریب
رکن اسمبلی صائمہ زااہد ، نورالعین ودیگرنے کیک کاٹا،طلبہ کی پرفارمنسز،اسناد تقسیم
گجرات(سٹی رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس گجرات اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام جشن آزادی کی پروقار رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ خواتین کاروباری شخصیات، تعلیمی اداروں کے طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی رکن پنجاب اسمبلی صائمہ زاہد ، ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی، صدر ویمن چیمبر صائمہ سرفراز، سینئر نائب صدر نبیلہ ناصر ، نائب صدر عروج نواز اور ویمن چیمبر کی عہدیداران نے ملکر کیک کاٹا۔ ایفا سکول سمیت مختلف سکولوں اور کالجز کے طلبہ نے تقریری مقابلوں، حمد و نعت اور ملی نغموں کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ ویمن چیمبر کی ایگزیکٹو ممبران رقیہ، فاطمہ انوار، نوشین، قرۃ العین، رخسانہ ناصر، سویرا جاوید اور فوزیہ شوکت نے تقریب کے انتظامات اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments