کمشنر،ڈی سی کاپسرور میں صفائی،سہولت بازار کی تعمیر کاجائزہ

کمشنر،ڈی سی کاپسرور میں صفائی،سہولت بازار کی تعمیر کاجائزہ

صادق آباد میں صفائی یقینی بنانے ،تعمیراتی کام مقررہ مدت مکمل کرنیکی ہدایت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے پسرور کے نواحی علاقے نئی آبادی موضع صادق آباد (چونڈہ روڈ) کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو گلیوں کی فوری صفائی اور بارشی پانی کی بلا تاخیر نکاسی یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے کہا شہریوں کو صاف ستھراماحوال کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پسرور میں زیر تعمیر ماڈل سہولت بازار کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اورمتعلقہ حکام کو تعمیراتی کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کہا ماڈل سہولت بازار وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عوام دوست منصوبہ ہے جس کا مقصد شہریوں کو معیاری اشیائے ضروریہ ایک ہی جگہ پر آسان رسائی کے ساتھ ارزاں نرخوں پر فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...