گوجرانوالہ چیمبر:ازبکستان ویزا اینڈ ٹریڈ سہولت مرکزکا افتتاح

 گوجرانوالہ چیمبر:ازبکستان ویزا اینڈ ٹریڈ سہولت مرکزکا افتتاح

سینٹرپر چیمبر ممبران کیلئے بزنس و ٹورسٹ ویزا‘ ایکسپورٹ کی سہولیات دستیاب ہونگی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر‘سٹی رپورٹر)یومِ آزادی پر صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ کی کاوشوں سے تاجر برادری کی سہولت کیلئے چیمبر میں ازبکستان ویزا اینڈ ٹریڈ فیسیلی ٹیشن سینٹرکا افتتاح کر دیا گیا ۔تقریب میں ازبکستان ایئرویز کے کنٹری ہیڈ افضل مراتوف اور سجاد احمد نے خصوصی شرکت کی۔ افضل مراتوف نے کہا سینٹر کا قیام دونوں ممالک کی تاجر برادری میں روابط بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔فی الوقت اسلام آباد اور لاہور سے ازبکستان کی پروازیں جاری ہیں، گوجرانوالہ کی تجارتی اہمیت پر سیالکوٹ سے بھی پروازوں کاجلد آغاز کیا جائے گا۔ سجاد احمد نے کہا اس سینٹر سے چیمبر ممبران کوانویٹیشن لیٹرز فراہم کیے جائینگے ، بزنس وٹورسٹ ویزا اور ایکسپورٹ ڈاکومینٹیشن کی تمام تر سہولیات دستیاب ہونگی۔ علی ہمایوں بٹ نے کہا اس اقدام کا بنیادی مقصد چیمبر ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینا، گوجرانوالہ کی مصنوعات کو وسطی ایشیا کی مارکیٹ تک پہنچاناہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...