ڈی پی او کاپریس کلب حافظ آباد میں چوری کانوٹس، رپورٹ طلب
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او فواد احمد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد میں چوری کا نوٹس لیکر ایس ایچ او تھانہ سٹی سے پانچ روز میں رپورٹ طلب کر لی۔
پریس کلب کے سابق نائب صدر ظہیر عباس شاہ نے ڈی پی او کو چوری سے آگاہ کرتے ہوئے صحافی برادری کے تحفظات انکے سامنے رکھے ۔ڈی پی او نے یقین دہانی کرائی کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے گا۔اور سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments