پنجاب کالج وزیرآباد میں یوم آزادی کی پروقار تقریب
نئی نسل کو بہترین تعلیم وتربیت سے ملک کی خدمت کرنی چاہیے :آصف عثمانی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب کالج میں یوم آزادی کی پروقار تقریب ہوئی ، مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر حافظ آصف عثمانی ،چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود خان نے دیگر پروفیسرز کے ہمراہ کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے مصیبتیں اور اذیتیں برداشت کر کے بڑی قربانیوں کے بعد آزادی حاصل کی تھی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کی لاج رکھ کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا چاہئے ۔ نئی نسل کو بہترین تعلیم اور تربیت حاصل کر کے ملک کی خدمت کرنی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments