شہری کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر سب انسپکٹر معطل
سی پی او کی کھلی کچہری ،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کوبھی کلوز لائن کر دیا گیا
راولپنڈی (اے پی پی) کہوٹہ کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا فوری اقدام، شہری کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے سب انسپکٹر عبدالقیوم کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کر دی گئی جبکہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ انسپکٹر ندیم الطاف کو بھی کلوز لائن کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کہوٹہ کھلی کچہری کے دوران ایک شہری نے شکایت کی کہ سب انسپکٹر عبدالقیوم نے اس کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، جس پر سی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کرنے کے احکامات دئیے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ انسپکٹر ندیم الطاف کو بھی ناقص کارکردگی پر کلوز لائن کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments