کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار

 کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60لاکھ  روپے ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی سمگلر اور ایجنٹ ندیم مسیح ولد نذیر مسیح کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 60 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 592/26 دفعات 18 اور 22 ایمیگریشن آرڈیننس 1979 اور دفعات 419، 420، 468 اور 471 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے ۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائی انسپکٹر عظیم اور اے ایس آئی مظہر شاہ نے انجام دی، مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...