ویتنامی رہنما ہو چی من کی شعری کتاب قیدی کی ڈائری کے اردو ترجمے کی تقریبِ اجرا

  ویتنامی رہنما ہو چی من کی شعری کتاب  قیدی کی ڈائری کے اردو ترجمے کی تقریبِ اجرا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام معروف ویتنامی انقلابی رہنما، شاعر اور جدید ویتنام کے بانی ہو چی من کی شعری کتاب قیدی کی ڈائری کے اردو ترجمے کی تقریبِ اجرا گزشتہ روز منعقد ہوئی۔

تقریب میں مختلف آسیان ممالک کے سفارتی نمائندگان، ادیبوں، دانشوروں اور اہلِ قلم نے شرکت کی۔ سفیر تھائی لینڈ رنگ وودھی ویرا بت، ہائی کمشنر ملائشیا داتو محمد اظہر مازلان، ہائی کمشنر برونائی دارالسلام کرنل ریٹائرڈ پینگیران حاجی کمال باقاہ پینگیران حاجی احمد، سفیر کیوبا ڈیمیان کورڈیرو ٹوریس، ناظم الامور انڈونیشیا رحمت ہند یارتا اور ناظم الامور میانمار مانگ مانگ تھون نے خصوصی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...