ستھرا پنجاب ،مون سون میں خصوصی صفائی مہم جاری

ستھرا پنجاب ،مون سون  میں خصوصی صفائی مہم جاری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ورکرز بارش کے باوجود شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہیں۔

برستی بارش میں نالیوں کی صفائی، ویسٹ پکنگ، ویسٹ لفٹنگ اور مینوئل سوئیپنگ کا عمل جاری ہے تاکہ نشیبی علاقوں میں پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جا سکے ۔ بارش کے سلسلے کے پیش نظر ورکرز نشیبی علاقوں میں الرٹ ہیں اور صبح و شام کے اوقات میں خصوصی صفائی انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مون سون سیزن کی بارش میں صفائی یقینی بنانے سے متعلق آگاہی مہم بھی جاری رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...