تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پنڈدادنخان میں سہولیات کا فقدان ،مریض پریشان
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پنڈدادنخان میں طبی سہولیات کا فقدان ،آؤٹ ڈور پرچی سسٹم پر مریضوں کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔۔۔
جہاں وہ صحت یابی کے بجائے مزید تکالیف کا شکار ہو رہے ہیں ہسپتال میں روزانہ 600 سے زائد مریض آؤٹ ڈور سہولیات کے لیے آتے ہیں،درجنوں رش کے باعث مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ،بلڈ بینک بھی دستیاب نہیں ،کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments