ڈینگی اجتماعی مسئلہ ،خاتمہ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، کمشنر

  ڈینگی اجتماعی مسئلہ ،خاتمہ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، کمشنر

ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی غفلت سب کے لئے خطرے کا باعث بنتی ہے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے سٹیشن کمانڈر کے ہمراہ انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ڈینگی اجتماعی مسئلہ ہے اور مچھر کے لئے حدود کی کوئی قید نہیں۔ اس لئے ہمیں بھی حدود و قیود کے مسئلے سے نکل کر مل جل کر اس کے خلاف اقدامات کرنے ہیں۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے علاوہ راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز اور اسلام آباد انتطامیہ نے شرکت کی۔

کمشنر نے کہا کہ مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث ماحول ڈینگی بریڈنگ کے لئے سازگار ہے اس لیے بروقت اقدامات کے تحت کوشش کرنی ہے کہ اس بار ڈینگی کو یہاں پھیلنے کو موقع نہ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی غفلت سب کے لئے خطرے کا باعث بنتی ہے اس لئے انسداد ڈ ینگی مہم میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ہمیں کاغذی کاروائی سے نکل کرعملی طورپر فیلڈ سرگرمیوں کو معیاری بنانا اور تھرڈ پارٹی و یلیڈیشن پر خصوصی توجہ دینی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...