نادرا اور نیشنل فارنزکس ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نادرا اور نیشنل فارنزکس ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بائیومیٹرک کے مسائل،جعلی شناخت اور فارنزک جانچ کے لئے ملکر کام کیا جائیگا

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور نیشنل فارنزکس ایجنسی نے باہمی تعاون بڑھانے اور ملک میں شناخت کے تحفظ اور فارنزک سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ایم او یو میں باہمی تعاون اور اشتراک کا فریم ورک وضع کیا گیا ہے جس کے تحت دونوں ادارے شناخت کے پیچیدہ پہلوؤں، بائیومیٹرک سے متعلق مسائل،جعلی شناخت اور فارنزک جانچ جیسے شعبوں میں مل کر کام کریں گے اور ایک دوسرے کی مہارتوں اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے جس کی بدولت جرائم کی تحقیقات اور نفاذِ قانون کی سرگرمیوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس تعاون کے تحت نادرا اور این ایف اے اپنے قانونی دائرہ اختیار اور طریقہ کار کے مطابق پیچیدہ معاملات میں شناخت اور تصدیق کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور فارنزک خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لئے بھی کام کریں گے ۔ دونوں اداروں کے درمیان اشتراک سے قابلِ اعتماد شناختی شواہد کے مؤثر استعمال کے ذریعے قومی سلامتی، امن و امان کے قیام اور نظامِ انصاف کی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...