فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ، مربوط کوششیں ناگزیر ، مصدق ملک

فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ، مربوط کوششیں ناگزیر ، مصدق ملک

صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے ،خطاب

    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری مصدق ملک نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے فوری، مربوط اور قابلِ پیمائش اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور صاف ہوا انسانی صحت، بقا اور وقار کی بنیادی ضرورت ہے ۔تین روزہ پاکستان نیشنل کلین ایئر پالیسی کے نفاذ کے منصوبے کی تیاری کے لیے سٹیک ہولڈرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو محض پالیسی وعدوں سے آگے بڑھ کر نیشنل کلین ایئر پالیسی کو واضح ترجیحات، ذمہ داریوں، مالی وسائل اور مقررہ مدت پر مبنی قابلِ عمل منصوبے میں تبدیل کرنا ہوگا۔

ورکشاپ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے ) اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے نیشنل کلین ایئر پالیسی کا آزادانہ جائزہ بھی جاری ہے ، جس کا مقصد حکمرانی، ادارہ جاتی انتظامات اور مختلف شعبوں میں اقدامات کو مزید مؤثر، قابلِ پیمائش اور قابلِ نفاذ بنانا ہے ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے میڈیا ترجمان اور کلائمیٹ پالیسی ایڈووکیسی ماہر سلیم شیخ نے کہا کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مربوط پالیسی اقدامات کے ساتھ عوامی آگاہی اور مؤثر وکالت بھی ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...