ستھرا پنجاب ایجنسی ،بارش کے بعد صفائی آپریشن جاری
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے سینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال اور منیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔۔۔
،انہوں نے بارش کے دوران فیلڈ میں جاری صفائی آپریشن، نالیوں کی صفائی، پانی کی نکاسی، ویسٹ کلیئرنس اور فیلڈ عملے کی موجودگی و کارکردگی کا موقع پر جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف اہم شاہراہوں، نشیبی علاقوں، بازاروں اور رہائشی آبادیوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و فیلڈ ٹیموں سے موقع پر بریفنگ لی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments