عالمی جامعات کی درجہ بندی ، کامسیٹس یونیورسٹی پاکستان میں پہلے نمبر پر

  عالمی جامعات کی درجہ بندی ، کامسیٹس یونیورسٹی پاکستان میں پہلے نمبر پر

52کے مجموعی اسکور کے ساتھ دنیا بھر کی جامعات میں 410ویں پوزیشن حاصل کی

  اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے U.S. News & World Report Best Global Universities Rankings 2026-2027 میں پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ CUI نے 52 کے مجموعی اسکور کے ساتھ دنیا بھر کی جامعات میں 410ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔پاکستانی جامعات میں CUI پہلے نمبر پر ہے ، جبکہ قائداعظم یونیورسٹی 451ویں، یونیورسٹی آف لاہور 479ویں، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) 573ویں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) 590ویں عالمی پوزیشن پر ہے ۔ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کی جامعات عالمی سطح پر تحقیق کے میدان میں اپنی جگہ مضبوط کر رہی ہیں۔ دنیا بھر کی تحقیق پر توجہ دینے والی جامعات کی کارکردگی کا موازنہ کیا جاتا ہے ۔یہ کامیابی CUI کی معیاری تحقیق، مؤثر تحقیقی مقالوں، بین الاقوامی تعاون اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی علمی پہچان کی عکاسی کرتی ہے ۔ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا اس معتبر عالمی درجہ بندی میں CUI کا پاکستان میں پہلے نمبر پر آنا ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ ہم تحقیق میں اعلیٰ معیار، نئی سوچ اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے رہیں۔ یہ کامیابی ہمیں اس بات کی ترغیب دیتی ہے کہ CUI میں ہونے والی تحقیق اور تخلیق ہونے والے علم کے اثرات کو عالمی سطح پر مزید بڑھایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...