اے ایچ پی سی کے مسائل کے حل کیلئے 11رکنی کمیٹی تشکیل

 اے ایچ پی سی کے مسائل کے حل کیلئے 11رکنی کمیٹی تشکیل

ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز، ڈاکٹر شاہد کنوینر ہوں گے

اسلام آباد (ایس ایم زمان) ایچ ای سی کے چیئرمین نے بیسک سائنسز فیکلٹی اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل (اے ایچ پی سی) کے مسائل کا جائزہ لینے اور انہیں حل کرنے کے لیے گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی کا مقصد مائیکرو بائیولوجی، بائیو ٹیکنالوجی، بائیو کیمسٹری، جینیٹکس اور مالیکیولر بائیولوجی سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے اساتذہ اور ماہرین کے درپیش مسائل کو حل کرنا ہے ۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے ۔ کمیٹی کے اراکین میں سینٹر آف ایکسیلنس ان مالیکیولر بائیولوجی پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معظم الرحمن، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے چیئرمین شعبہ مائیکرو بائیولوجی پروفیسر اشتیاق علی، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ انوویشن ریسرچ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی ، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ایوب کاکڑ ،سینٹر آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بائیولوجی پشاور یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ابرار خان، اباسین یونیورسٹی پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان اور ایچ ای سی کے ریسرچ اینڈ انوویشن ڈویژن کے ممبر ڈاکٹر سید حبیب بخاری کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ کمیٹی میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل پاکستان کا ایک نامزد نمائندہ بھی شامل ہوگا، ایچ ای سی کے کوالٹی ایشورنس ممبر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود خان اس کمیٹی کے ممبر اور سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...