او جی ڈی سی ،242.374ارب روپے کا تاریخ کا بلند ترین منافع
فی حصص آمدن بڑھ کر56.35روپے ہوگئی ، گزشتہ سال یہ 39.50روپے تھی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا۔ او جی ڈی سی نے 449.191 ارب روپے کی خالص فروخت اور 242.374 ارب روپے کا تاریخ کا بلند ترین بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہے ۔ فی حصص آمدن بڑھ کر56.35 روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ سال یہ 39.50 روپے تھی۔ بورڈ نے 6 روپے فی حصص (60 فیصد) حتمی نقد منافع کی منظوری دی، جو کمپنی کی تاریخ میں اب تک کا بلند ترین سہ ماہی منافع ہے ۔ یہ پہلے ہی ادا کیے گئے 11 روپے فی حصص عبوری منافع کے علاوہ ہے ، جس کے بعد مالی سال کے لیے مجموعی منافع17 روپے فی حصص (170 فیصد) ہوگیا، جو کمپنی کی تاریخ میں اب تک کا بلند ترین سالانہ منافع ہے ۔مالی سال کے دوران او جی ڈی سی نے کارپوریٹ ٹیکس، منافع، رائلٹی اور دیگر سرکاری محصولات کی مد میں قومی خزانے میں 187 ارب روپے جمع کرائے ۔ کمپنی کی تیل و گیس پیداوار کے نتیجے میں درآمدات کے متبادل کے ذریعے 3.31 ارب امریکی ڈالر کی زرمبادلہ بچت ہوئی۔ وصولیوں میں بہتری کے باعث مجموعی وصولی کی شرح107 فیصد رہی اور سال کے دوران577 ارب روپے وصول کیے گئے ۔ مالی سال کے دوران کمپنی کے حصص کی قیمت میں 52 فیصد اضافہ ہوا، جو KSE-100 انڈیکس میں ہونے والے 44 فیصد اضافے سے بہتر کارکردگی ہے ۔ 30 جون 2026 تک او جی ڈی سی کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن تقریباً 1.44 کھرب روپے تک پہنچ گئی، جس سے پاکستان کی سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی کی حیثیت مزید مستحکم ہوئی۔او جی ڈی سی نے سال کے دوران ایکسپلوریشن اور ڈرلنگ کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments