سنگین نوعیت کے معاملات کی از سر نو انکوائریاں کرنیکی ہدایت

سنگین نوعیت کے معاملات کی از سر نو انکوائریاں کرنیکی ہدایت

ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر /ٹریننگ کا اردل روم،پولیس افسروں کے مسائل سنے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر /ٹریننگ عتیق طاہر نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا۔ لاء اینڈ آرڈرڈویژنز کے پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر/ٹریننگ کے سامنے رکھے ، انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو ازسر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی،جبکہ پولیس افسران کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...