عوامی تحریک کی ’’دفاعِ پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘

عوامی تحریک کی ’’دفاعِ  پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘

لاہور (آن لائن) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام ‘‘دفاعِ پاکستان موٹر سائیکل ریلی’’ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے قومی پرچم لہراتے ہوئے جوش و جذبے سے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز داروغہ والا چوک سے ہوا، جہاں سے سینکڑوں موٹر سائیکل سوار پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جی ٹی روڈ مناواں پہنچے اور یادگارِ شہدا پر حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...