اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے ،اے ڈی سی
پرائس کنٹرول کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے فیلڈ میں مانیٹرنگ مزید سخت کی جائے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ راولپنڈی عبدالرحمن خان کی زیرِ صدارت پرائس چیکنگ مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی صورتحال، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔اے ڈی سی نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں، دکانوں، سبزی و فروٹ منڈیوں، کریانہ اسٹورز، گوشت، دودھ، روٹی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے مراکز کی باقاعدگی سے چیکنگ یقینی بنائی جائے اور مقررہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد شہریوں کو مقررہ اور مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور انہیں ناجائز منافع خوری سے تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ پرائس کنٹرول کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ میں مانیٹرنگ مزید سخت کی جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں چیکنگ کریں، سرکاری نرخ ناموں کی نمایاں آویزاں ہونے کو یقینی بنائیں اور دکانداروں کو نرخ نامے کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments