ایم ڈی کیٹ امتحان 20ستمبرکو،138,158امیدواروں کی رجسٹریشن
پی ایم ڈی سی کے صدر کی زیر صدارت اجلاس ،انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،35 مرکز قائم
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی صدارت میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ MDCAT 2026 کا انعقاد 20 ستمبر کو ہوگا۔ اجلاس میں MDCAT منعقد کرنے والی جامعات کے وائس چانسلرز، متعلقہ صوبائی سیکرٹریز و محکمہ صحت کے حکام اور پی ایم اینڈ ڈی سی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک بھر میں امتحان کے شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ MDCAT 2026 کے لیے مجموعی طور پر 138,158 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔ امتحان پاکستان کے 35 شہروں/قصبوں میں قائم امتحانی مراکز کے علاوہ ریاض، سعودی عرب میں ایک بین الاقوامی مرکز پر بھی منعقد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments