گھر میں چوری و نقب زنی کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد

گھر میں چوری و نقب زنی کرنے والے  گینگ کا سرغنہ گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد

راولپنڈی(اے پی پی)تھانہ مورگاہ پولیس نے گھر میں چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات، نقدی، آئی فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔۔۔

 واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی قبضے میں لے لی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی اور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔ زیر حراست ملزم قبل ازیں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...