مردان ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، 5,459 طلبہ و طالبات امتحان میں شریک ہوں گے

 مردان ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، 5,459  طلبہ و طالبات امتحان میں شریک ہوں گے

مردان(نمائندہ دنیا)مردان ڈویژن میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 مردان میں 20 ستمبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 5,459 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں کمشنر مردان ڈویژن حبیب اللہ عارف کی زیر صدارت ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر واصف رحمان، ایس پی انویسٹی گیشن ماریہ مصطفیٰ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے فوکل پرسن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، پیسکو، ریسکیو 1122 اور سپیشل برانچ کے متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...