وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں نئے طلبہ کے لیے اورینٹیشن تقریب

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں  نئے طلبہ کے لیے اورینٹیشن تقریب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں نئے طلبہ کے لیے اورینٹیشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے نئے طلبہ کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا۔

تقریب میں فارمیسی، الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس سمیت مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ نے شرکت کی، جبکہ ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے نوآموز طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہونے والی ریاست میں اردو نے مختلف علاقوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑ رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...