بارشوں کے خطہ پوٹھوہار میں فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ،ترجمان محکمہ زراعت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) حالیہ بارشوں کے خطہ پوٹھوہار میں فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
خطہ پوٹھوہار میں گندم کی آئندہ فصل کے لئے یہ بارشیں نہایت مفید ثابت ہوں گی۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار بارشوں کے وتر کو محفوظ کرنے کے طریقوں پر عمل کریں۔ بارشیں گندم کی بروقت کاشت کے لئے مددگار ثابت ہوں گی۔ کاشتکاروں کے لئے باعث رحمت ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments