چیئرمین سی ڈی اے کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ،ریسکیو 1122 کا دورہ
ممکنہ ہنگامی صورتحال اور کسی بھی ناگہانی حادثے سے بروقت نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) منگل کی صبح شدید بارش کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ممکنہ ہنگامی صورتحال اور کسی بھی ناگہانی حادثے سے بروقت نمٹنے کے لیے ریسکیو اداروں کی تیاریوں، دستیاب وسائل اور رسپانس میکنزم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی استعدادِ کار، مشینری، ریسکیو آلات اور فیلڈ رسپانس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ شدید بارش کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے یا ڈیزاسٹر کی صورت میں فوری رسپانس یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ٹیموں کو ہر وقت مکمل طور پر الرٹ رکھا جائے ۔ انہوں نے ریسکیو آپریشنز میں وقت کے ضیاع سے بچنے اور متاثرہ افراد تک فوری رسائی کے لیے مثر اور مربوط ایمرجنسی رسپانس سسٹم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments