جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، سرچ آپریشنز، 54 گرفتار
150 افراد، 72 گھروں،چھ ہوٹلز، 137 موٹرسائیکلوں اور 50 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشنز کے دوران 54 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا، سرچ آپریشنزکے دوران 150 افراد، 72 گھروں، 17 دکانوں، چھ ہوٹلز، 137 موٹرسائیکلوں اور 50 گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 54 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 46 عدالتی مفروران، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے آٹھ ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 785 گرام آئس، 200 گرام چرس، 41 بوتل شراب، ایک گن اور مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments