ڈی آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری، درخواستوں پر احکامات جاری
شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ،علی وسیم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔اسی طرح ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے بھی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے سنا اور متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ اس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments