بہارہ کہو، یومِ دفاع اور سکول اپ گریڈیشن کے حوالہ سے تقریب
بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) یومِ دفاع اور سکول اپ گریڈیشن کے حوالے سے جی ای ایس بوہڑ گراں میں تقریب منعقد ہو ئی جس میں وطن عزیز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔۔۔
مہمانِ خصوصی محمد فیاض عباسی (چیئرمین پی ٹی یو ضلع مری) تھے، بلال پاشا، (ڈی ای او ایلیمنٹری مری)، محمد ندیم چودھری (ڈپٹی ڈی ای او مری) سمیت ہیڈ ٹیچرز قاضی رفیع الزماں، یاسر عباسی، محمد ثاقب، نذیر چودھری ، فیصل چودھری سمیت دیگر تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سید الطاف حسین کی تعلیمی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جنہوں نے سکول کے لیے چار کنال اراضی دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments