راولپنڈی:8ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی:8ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد

کارروائیاں صادق آباد، رتہ امرال، چکلالہ، ٹیکسلا، واہ کینٹ میں کی گئیں

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکے منشیات، اسلحہ، موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فونز برآمدکر لیے۔ صادق آباد پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے 2کلو 450گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم سے 15لٹر شراب، چکلالہ پولیس نے ایک ملزم سے 10لٹر شراب برآمد کی۔ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن جبکہ نصیرآباد پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔ ادھر واہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فونز، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے چند روز قبل ایک خاتون سے موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...