مارگلہ ہلز میں پاکستان کی سب سے بڑی زپ لائن بنے گی
2.83کلومیٹر زپ لائن دامنِ کوہ ، مونال ریسٹورنٹ کے درمیا ن قائم ہو گی تکمیل سے سیاحوں کو قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا ،سی ڈی اے
اسلام آباد(این این آئی) مارگلہ ہلز میں پاکستان کی سب سے بڑی اور طویل ترین زپ لائن بنانے کا اعلان کردیا گیا۔ سی ڈی اے حکام نے کہا کہ خوبصورت مارگلہ ہلز کی وادیوں میں پاکستان کی سب سے بڑی اور طویل ترین زپ لائن قائم کی جائے گی۔یہ زپ لائن 2.83کلومیٹر طویل ہوگی جسے دامنِ کوہ سے سابقہ مونال ریسٹورنٹ کے درمیانی علاقے میں قائم کیا جائے گا۔اس زپ لائن کا آغاز اور اختتام ایک ہی مقام پر ہوگا جس کے باعث سیاحوں کو واپسی کے لیے الگ سے کسی سواری یا سفر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔سی ڈی اے حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو نہ صرف مارگلہ کے دلکش اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا بلکہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا ایڈونچر ٹورازم بھی متعارف ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments