کاروباری مراکز میں صفائی یقینی بنائی جائے، ایم ڈی ستھرا پنجاب
رانا ساجد صفدر کا دورہ کمرشل مارکیٹ، جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے کمرشل مارکیٹ کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور مختلف فیلڈ سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران اور فیلڈ عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر کے تمام اہم کاروباری مراکز میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، کوڑا کرکٹ کی بروقت لفٹنگ یقینی بنائی جائے اور صفائی آپریشن میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے جمعہ کے روز شہر اور تحصیلوں میں مساجد کی اندرونی و بیرونی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مساجد اور ان کے اطراف صفائی کے ساتھ چونے کا چھڑکاؤ، کوڑا کرکٹ کی صفائی اور دیگر ضروری صفائی سرگرمیاں انجام دی گئیں تاکہ نمازیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments