PSWکے زیر اہتمام خواتین کیلئے رہنمائی اور تربیتی سیشن کا انعقاد
مقررین نے کاروبار کو پائیدار انداز میں آگے بڑھانے کیلئے اپنے تجربات شیئر کیے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے لمز سینٹر فار انٹرپرینیورشپ کے تعاون سے اپنے خدیجہ ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی اور تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں لاما کی بانی اور ڈائریکٹر آسیہ سائل خان، پرونٹو اسپیسز کی بانی صولت صلاح الدین اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کی بانی شہلا جاوید اکرم نے بطور اہم رہنما شرکت کی۔ سیشن میں لمز میں انٹرپرینیورشپ اور انوویشن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہریار شاہد نے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی۔ مقررین نے مارکیٹ کے حالات کو سمجھنے ، مضبوط برانڈ شناخت بنانے ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے اور کاروبار کو پائیدار انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے اپنے عملی تجربات شیئر کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments