ضلعی انتظامیہ کا وفاقی ہسپتالوں کی انسپکشنز کا سلسلہ جاری
اسسٹنٹ کمشنرزکا دورہ،صفائی ستھرائی، ڈینگی ایس او پیز و دیگر امور کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسپکشنز کا سلسلہ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی، ڈینگی ایس او پیز، آکسیجن اور ادویات کی دستیابی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن نے پمز کا دورہ کیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے معروف ہسپتال جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے اکبر نیازی ہسپتال کی انسپکشن کی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہسپتالوں میں آکسیجن اور ادویات کی بلا تعطل سپلائی برقرار رکھی جا رہی ہے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments