غیر ملکی یونیورسٹیز پروگرامز میں داخلہ سے قبل تصدیق کی ہدایت
پروگرامز کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جائے،حکام
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے طلبہ کو غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ایچ ای سی نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ داخلہ لینے یا کسی بھی قسم کی ادائیگی کرنے سے قبل یہ تصدیق کریں کہ متعلقہ مقامی شراکت دار ادارہ ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ پر تسلیم شدہ ٹرانس نیشنل اور غیر ملکی تعاون کے اداروں کی فہرست میں شامل ہے یانہیں ۔ ایچ ای سی نے واضح کیا کہ صرف کسی غیر ملکی جامعہ کا تسلیم شدہ ہونا اس کی پاکستان میں ہر مقامی شراکت داری یا تدریسی مقام کو ازخود منظور شدہ قرار نہیں دیتا ۔ طلبہ ٹرانس نیشنل تعلیمی اداروں اور پروگراموں کی سرکاری حیثیت کی تصدیق کے لیے ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments