مردان ،ایف بی آر کے زیر اہتمام تقریب ، آسان ٹیکس سکیم کے تحت تاجروں میں گرین پلیٹس تقسیم
مردان (نمائندہ دنیا) فیڈرل بورڈ آف ریونیو مردان زون کی جانب سے آسان ٹیکس سکیم کے تحت تاجروں میں گرین پلیٹس کی تقسیم کیلئے بینک روڈ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔
جس میں کمشنر ان لینڈ ریونیو مردان زون شوکت حیات اور ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد طارق نے شرکت کی،انہوں نے تاجر برادری کو آسان ٹیکس سکیم کے مقاصد، فوائد اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فضل رحیم اور زین اللہ تحصیل کاٹلنگ ضلع مردان جبکہ سنگین خان تحصیل پبی ضلع نوشہرہ کو گرین پلیٹس فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments