اسلام آباد ماڈل جیل کا کام جلد مکمل کیا جا ئے ،آ ئی جی

اسلام آباد ماڈل جیل کا کام جلد مکمل کیا جا ئے ،آ ئی جی

سہیل چودھری کا دورہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز، ملازمین میں سرٹیفکیٹ تقسیم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز اور ماڈل جیل کا دورہ کرکے انسداد دہشتگردی اقدامات اور تعمیراتی امور کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان نے انہیں انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات، ضلع بھر میں جاری آپریشنز، حساس مقامات کی سکیورٹی اور افسران و اہلکاروں کی عملی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔آئی جی اسلام آباد نے انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور تربیتی سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ا س موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز میں پودا بھی لگایا بعد ازاں انہوں نے ایس ایس پی ماڈل پرزنز اسلام آباد علی اکبر کے ہمراہ اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیااور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...