نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے :چیئرمین سی ڈی اے

نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے :چیئرمین سی ڈی اے

معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجا ئیگا،تمام کام منظور شدہ ڈیزائن ، تکنیکی تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں چیئر مین کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ ، جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور سی ڈی اے کے زیرِ انتظام جاری ترقیاتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کام منظور شدہ ڈیزائن اور تکنیکی تقاضوں کے عین مطابق مکمل کیے جائیں، تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ قومی اہمیت کے حامل ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ، پیشہ ورانہ انداز میں عملدرآمد اور مسلسل نگرانی ضروری ہے ۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیاجائے اور اسلام آباد میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنا ئی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی اہم منصوبہ ہے جس کی ہر مرحلے پر مسلسل نگرانی، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت فیصلہ سازی ضروری ہے، منصوبہ پر کام کو بلارکاوٹ آگے بڑھانے کیلئے متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...