پاکستان کا کوپ 31کی جانب سفر کے عنوان سے پری کوپ مکالمہ ،مشاورتی اجلاس
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) موسمیاتی ماہرین، پالیسی سازوں اور ترقیاتی شعبے سے وابستہ ماہرین نے پاکستان پر زور دیا ہے۔۔
کہ وہ ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہونے والی کوپ 31کانفرنس میں محض موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملک کی حیثیت سے اپنا مقدمہ پیش کرنے کے بجائے قابلِ اعتماد اعدادوشمار، قابلِ سرمایہ کاری منصوبوں اور مضبوط بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ شریک ہو۔یہ بات ایس ڈی پی آئی اور پاکستان رینیوایبل انرجی کولیشن (پریگ) کے اشتراک سے اسلام آباد میں منعقدہ \'\'پاکستان کا کوپ 31 کی جانب سفر\'\' کے عنوان سے پری کوپ مکالمے اور مشاورتی اجلاس میں کہی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments