ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے قبرستانوں میں شجر کاری مہم
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے قبرستانوں کو سرسبز، خوبصورت اور ۔۔۔
ماحول دوست بنانے کیلئے خصوصی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ مہم کا مقصد شہر کے قبرستانوں میں سبزہ بڑھانے ، ماحول کو بہتر بنانے ، درجہ حرارت میں کمی لانے اور شہریوں کو صاف ستھرا اور پُرسکون ماحول فراہم کرنا ہے ۔ایم ڈی کی خصوصی ہدایات پر شہر کے مختلف قبرستانوں میں شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments