مردان ،ایکسائز دفتر کی پونے تین کروڑ کی ریکارڈ ریکوری
مردان ( نمائندہ دنیا) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ضلع مردان نے ماہِ ستمبر 2026کے دوران محصولات کی وصولی میں ۔۔
نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف سے کہیں زیادہ محصولات وصول کر لیے۔ محکمہ کی جانب سے ماہِ ستمبر کیلئے 1کروڑ 93لاکھ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ ضلع مردان کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس نے 2کروڑ 74لاکھ 33ہزار 83روپے محصولات وصول کیے ، جو مقررہ ہدف کا 143 فیصد بنتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments