مردان ،اساتذہ مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے
مردان (نمائندہ دنیا) جمعیت اساتذہ کے زیر اہتمام اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں شمسی روڈ پر ریلی نکالی اور تعلیم بچاؤ کنونشن کا انعقاد کیا۔۔
اس موقع پر صوبائی وزارتِ تعلیم کی جانب سے سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اساتذہ کے مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قیادت جمعیت اساتذہ کے صوبائی کوآرڈینیٹر احمد علی درویش، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر روئیدار محمد، ضلع مردان کے صدر ڈاکٹر شریف خان اور دیگر عہدیداران نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments