تلہ گنگ ،تجاوزات کیخلاف آپریشن
تلہ گنگ ( نمائندہ دنیا) شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس نے ٹریفک چوک میں آپریشن کیا۔۔۔
اس موقع پر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی طور پر سامان سجانے والی دکانوں کے خلاف سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انتظامیہ نے کہا کہ اگر کسی دکاندار نے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کی یا ہدایات پر عمل نہ کیا تو اسے معاف نہیں کیا جائے گا ،جرمانوں کے ساتھ دکانیں بھی سیل کر دی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments