فائزہ شاہ گیلانی کے والد کے انتقال پر تعزیتی اجتماع

فائزہ شاہ گیلانی کے والد  کے انتقال پر تعزیتی اجتماع

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) معروف صحافی فائزہ شاہ گیلانی کے والد کے انتقال پر تعزیتی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

 تقریب میں صحافتی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور فائزہ شاہ گیلانی سمیت سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ پروگرام کا اہتمام سردار حمید نے کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے فائزہ شاہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں صحافتی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...