تاجروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر

تاجروں کے مسائل کا حل  اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر عبدالغفور پراچہ کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے ۔۔۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میں ٹریفک و پارکنگ کے مسائل، پیرودھائی بس سٹینڈ، راجہ ماڈل بازار، راجہ بازار پارکنگ پلازہ، لوڈنگ گاڑیوں کے اوقات کار، سیوریج اور بارش کے دوران نکاسی آب سمیت دیگر اہم شہری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں اور تاجروں کو درپیش مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو عملی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...